سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے طیبہ گُل کی جانب سے قومی احتساب بیور (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت میں درخواست گزار طیبہ گل، ملزم شہزاد سلیم پیش ہوئے، عدالت نے شہزادسلیم کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے شہزادسلیم کو 30 ہزار روپے کا شورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

جج سہیل شیخ نے شہزاد سلیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو حاضری کے لیے نوٹس جاری کیا تھا آپ کو چالان کے نقول فراہم کررہے ہیں، اگلی سماعت پر فردجرم عائد ہوگی۔

وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی شورٹی بانڈ 30 ہزار روپے سے کم کردیں، جج نے کہا شورٹی بانڈ 30 ہزار روپے سے مزید کم اور کیا کریں، اس دوران طیبہ گل نے کہا نیب کے پاس بہت پیسہ ہوتاہے، نیب والے لاکھوں سے کم میں بات نہیں کرتے۔

دوران سماعت عدالت نے شہزادسلیم پر 11 مارچ کو فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا۔

میڈیا ٹاک میں الزامات لگانے پر طیبہ گُل نے شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *