جرمنی میں پاکستانی سفیر کا برلن میں جاری پھل اور سبزیوں کی نمائش کا دورہ، پاکستانی تاجروں سے ملاقات
جرمنی میں پاکستانی سفیر سیدہ ثقلین نے برلن میں جاری تازہ سبزیوں اور پھلوں کی نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس نمائش میں موجود واحد پاکستانی aسٹینڈ کا دورہ بھی کیا۔ یہ aسٹینڈ سرگودھا چیمبر کے سابق صدر چوہدری شعیب احمد بسرا نے اپنی پارٹنر کمپنیوں کے ساتھ ملکر لگایا تھا۔









