کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا لگا ہے اور اسٹار سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا این او سی نہ ملنے کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی نہ ملنے کے باعث ہسا رنگا پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ونندو ہسا رنگا کو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی ہسارنگا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب ہونے کے باوجود کھیلنے کے لیے نہیں آئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ایک دن بعد ہفتے سے لاہور میں رہا ہے جس میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ دو مرتبہ کی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *