صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو، ثانیہ مرزا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو، ثانیہ مرزا

بھارتی سابق ٹینس اسٹار اورکرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں صبر کو خوبصورت الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی پوسٹ میں صبر کی تعریف بیان کی اور بتایا کہ صبر کرنا کسے کہتے ہیں؟

ثانیہ مرزا کی پوسٹ کے مطابق صبر اسے کہتے ہیں جب آپ اندرونی طور پر تکلیف میں ہوں لیکن دنیا کو اپنا مسکراتا ہوا چہرا دکھا رہے ہوں، صبر اسے کہتے ہیں جب آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہوں لیکن آپ کسی کی نظر میں آنے سے قبل انہیں پونچھ دیتے ہیں۔

ان کی مذکورہ پوسٹ کے مطابق صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو، صبر اللہ پر کامل ایمان رکھنے کا نام ہے کہ سب کچھ ایک دن ٹھیک ہوجائے گا، صبر اللہ تعالی کے منصوبوں پر یقین رکھنے کا نام ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *