صبح سویرے دھوپ صحت کیلئے کتنی ضروری ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
صبح سویرے دھوپ صحت کیلئے کتنی ضروری ہے؟

سورج کی شعاعوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں اور ماہرین طب بھی صبح کی دھوپ لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

سورج کی شاعوں میں جہاں بے شمار فوائد چھپے وہیں سور ج کی شعاعیں نقصان بھی پہنچاتی ہیں لیکن ہمیں یہ کیسے معلوم ہوگا کہ دن کے کس وقت سورج سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کون سا ایسا وقت ہے جس میں سورج ہماری صحت کو نقصان پہنچاتا ہے؟

ماہرین طب کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ صبح کے وقت اور شام میں غروب ہونے سے قبل کی دھوپ انسانی جسم کو فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ دن میں تیز چلچلاتی دھوپ جسم سے وٹامن ڈی کی کمی کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی جھلسا دیتی ہے۔

صبح کے وقت حاصل کی جانے والی دھوپ کے فوائد جانتے ہیں۔

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرے

طلوع آفتاب کے وقت دھوپ لینے سے آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں اور جوڑ مضبوط ہوتے ہیں۔

ذہنی صحت

صبح کی دھوپ ذہنی صحت کیلئے بھی فائدے مند ہوتی ہے کیونکہ دھوپ ذہنی تناؤ کو دور کرتی ہے۔

اس کے علاوہ دھوپ موڈ کو خوشگوار بھی بناتی ہے جبکہ نیند میں بھی بہتری لاتی ہے۔

جسم میں طاقت کو بڑھائے

صبح کی دھوپ آپ کے جسم کی طاقت کو بھی بڑھاتی ہے جس سے آپ دن بھر متحرک رہتے ہیں اور کمزوری کا احساس ختم کرنے میں بھی صبح سویرے کی دھوپ مددگار ہوتی ہے۔

جلد کو صحت مند بنائے

صبح کی دھوپ جلد پر پڑنے سے وٹامن ڈی تو حاصل ہوتی ہے جس سے جلد کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے اور رنگت بھی نکھرتی ہے۔

قوت مدافعت کو مضبوط بنائے

صبح کے وقت دھوپ لینے سے قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے جو آپ کو پھیلنے والے موسمی انفیکشنز اور بیکٹیریا سے بچاتی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *