پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا۔ آج دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں علی ظفر، عارف لوہار اور نتاشہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ایک ماہ تک چلنے والے اس ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے جس کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کریں گے۔

اس کےعلاوہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کی میزبانی بھی اس مرتبہ کراچی کو دی گئی ہے اور 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیلا جائے گا، ایونٹ کے 34 میچوں میں سے 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9، 9 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ملتان میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

ابتدائی 3 سال تک شاندار ترانے گانے والے علی ظفر نے کئی سالوں کے بعد اس سال ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور یہ ترانہ بھی بے پناہ مقبول ہوا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *