مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

پنجاب پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز کو پولیس کے 4 اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ فراہم کردیا گیا ہے اور انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

سکیورٹی آئی جی پنجاب کےاحکامات پر فراہم کی گئی ، جاتی عمرہ پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے اور صوبائی حکومت بنانے کیلئے اکثریت ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

کئی آزاد امیدوار ن لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *