کمشنر راولپنڈی کا انتخابی نتائج بدلنے کا اعتراف، عہدے سے مستعفی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کمشنر راولپنڈی کا انتخابی نتائج بدلنے کا اعتراف، عہدے سے مستعفی

کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان دیتے ہوئے اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتاکہ اکہترکاواقعہ دوبارہ ہو، میں اپنےضمیرکابوجھ خود اتاررہا ہوں۔

کمشنرراولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں کامیاب ہونے والے 13 امیدواروں کو ہم نے ہروا دیا۔ کمشنرراولپنڈی نے اعترافی پریس کانفرنس میں کہا کہ ، ’میرے سامنے پریذائیڈنگ افسران رو رہےتھے،اس ڈویژن کے13ایم این ایزجوجیتےتھے،انہیں ہم نےہروایا۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ عرصے پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا۔ میں نے جو جرم کیا ہے مجھے اس پر سزائے موت دی جائے۔

لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ۔ ’میں نے آج صبح کی نماز کے بعدخود کشی کی کوشش کی، پھر سوچا میں کیوں حرام کی موت مروں ، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کے سامنے رکھوں۔‘

انہوں نے کہا کہ تمام بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ شیروانیاں سلوا کر منسٹر بننے کے لیے پھرنے والے سیاسی لوگوں کے لیے کوئی غلط کام نہ کریں۔

کمشنر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتاکہ اکہترکاواقعہ دوبارہ ہو، میں اپنےضمیرکابوجھ خوداتاررہا ہوں۔

ہریس کانفرنس کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالات کےجوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤنہیں، میرے باپ دادا ملک کے لیے جنگوں کا حصہ بنتے رہے ہیں، میں اس ملک کے لیے ایسا نہیں کرسکتا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *