مہوش حیات اور اداکار طلحہ کا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
  مہوش حیات اور اداکار طلحہ کا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

  مہوش حیات اور اداکار طلحہ کا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

 لاہور(فلم رپورٹر) مہوش حیات اور اداکار طلحہ چہور کا وینلٹائن کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات اور نئے ابھرتے اداکار طلحہ چہور کا وینلٹائن کیلئے کروایا گیا فوٹوشوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اداکارہ نے طلحہ چہور کےساتھ محبت کے عالمی دن ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک فوٹوشوٹ کروایا جس سے نجی میگزین کا ویلنٹائن کور تیار کیا گیا ہے۔ فوٹو شوٹ میں دونوں فنکاروں کی پرکشش شخصیت پر وینٹج فیشن کا رنگ چڑھایا گیا۔ اور ارد گرد کے ماحول اور رنگوں کا خاص استعمال ان تصاویر میں پرانے زمانے کے رنگ بھر ر ہے ہیں۔ فوٹو شوٹ میں مختلف لکس لیے گئے ہیں، کہیں مہوش حیات نے پیلا پولکا ڈاٹ لباس پہن کر ہیئر بینڈ کےساتھ مخصوص ہیئر سٹائل بنائے اور 70کی دہائی کے فیشن کی عکاسی کی تو طلحہ بھی اس دور میں مردوں میں پہنا جانے والا لباس پہنے دکھے۔علاوہ ازیں طلحہ نے کتھئی سوٹ کےساتھ آفوائٹ شرٹ اور پرنٹڈ ٹائی پہنی جبکہ مہوش حیات ونٹیج فیشن کو خود پر طاری کرتے ہوئے سیاہ گان اور میچنگ گلووز پہنی دکھیں جبکہ گلے میں سفید موتیوں کا ہار پہن کر اپنے لک کو چارچاند لگا دیئے۔

دیگر لکس میں میچنگ سفید لباس شامل ہیں،مہوش حیات نے سبز پولکا ڈاٹ ساڑھی بھی پہنی جبکہ طلحہ چہور جامنی پرنٹڈ شرٹ، پینٹ اور لیدر جیکٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں،کسی کو یہ فوٹو شوٹ پسند آیا تو متعدد اس پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *