جنوبی افریقہ کے نامور آل راؤنڈر مائیک پراکٹر انتقال کرگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جنوبی افریقہ کے نامور آل راؤنڈر مائیک پراکٹر انتقال کرگئے

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق آل راؤنڈر اور میچ ریفری مائیک پراکٹر 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مائیک پراکٹر کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ وہ کافی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مائیک پراکٹر کو جنوبی افریقہ کے بڑے کھلاڑیوں کے طور پر جانا جاتا تھا۔ مائیک پراکٹر 1992 کا ورلڈکپ کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ بھی رہے تھے۔

انکی شاندار کارکردگی کی بنا پر 1970 میں انکا نام ‘وزڈنز فائیو کرکٹر آف دی ایئر’ میں بھی شامل کیا گیا۔

اس کے علاوہ  مائیک پراکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی) میچ ریفریز کے پینل کا بھی حصہ رہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *