ایرانی نوجوان کی فائرنگ سے والد اور بھائی سمیت 12 رشتہ دار قتل 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایرانی نوجوان کی فائرنگ سے والد اور بھائی سمیت 12 رشتہ دار قتل 

ایرانی نوجوان کی فائرنگ سے والد اور بھائی سمیت 12 رشتہ دار قتل 

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے صوبے کرمان میں 30 سالہ مسلح شخص نے گھریلو تنازع کے باعث فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی سمیت 12 رشتہ داروں کو قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ انصاف کے سربراہ ابراہیم حمیدی نے نیم سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایرانی صوبے کرمان کے جنوب مشرقی گاﺅں میں گھریلو تنازع کی وجہ سے حملہ آور نے اپنے والد، بھائی اور دیگر رشتہ داروں پر فائرنگ کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے کلاشنکوف کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو ہلاک کیا، حملہ آور کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی دیہی علاقوں میں اس طرح کے حملے عام بات ہیں لیکن اس حملے کی نوعیت سنگین اور ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ 2022 میں ریاستی دفتر سے نکالے جانے کے بعد ایک ملازم نے خود کو قتل کرنے سے پہلے دفتر میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔2016 میں بھی ایران کے جنوب میں دیہی علاقے میں 26 سالہ شخص نے اپنے 10 رشتہ داروں کا قتل کیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *