ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی نے بتایا ہے کہ “ارمان” اور “آزرخش” میزائل سسٹم ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین کے تیار کردہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ارمان اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم درمیانی رینج کا ایک مکمل ٹیکٹیکل سسٹم ہے، اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ارمان ایک ساتھ 6 اہداف کو 180 کلو میٹر کے فاصلے سے نشانہ بنا سکتا ہے جبکہ فضائی دفاعی نظام آزرخش سے 50 کلو میٹر تک 4 میزائل ایک ساتھ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 180 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کی نشاندہی کر سکتا ہے اور 120 کلو میٹر کی رینج میں ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔









