بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے: مریم نواز

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےکہا ہےکہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، انتشار پیدا کرنےکی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق فرائض انجام دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، افسران کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *