اسلام آباد کی تینوں قومی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسلام آباد کی تینوں قومی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی مخالفین طارق فضل چوہدری ، راجا خرم اور انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں۔ طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 48 سےراجا خرم کی کامیابی کے نوٹی فکیشن بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

حلقہ این اے 48 سے راجہ خرم کی کامیابی کو آزاد امیدوار علی بخاری نے چیلنج کیا تھا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *