بلوچستان میں کون ہو وزیر اعلیٰ؟ معاملات طے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلوچستان میں کون ہو وزیر اعلیٰ؟ معاملات طے

بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے پا گئے ہیں، وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ نون سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے معماملات طے پاگئے ہیں ۔ باپ پارٹی بھی مخلوط حکومت کا حصہ ہوگی تاہم وزیراعلی پیپلز پارٹی کا ہوگا پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد ارکان سے رابطوں کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار لیاقت لہڑی ،اسفند یارکاکڑ اور مولوی نوراللہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد تینوں آزاد امیدواروں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *