روپوش پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید منظر عام پر آگئے، پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
روپوش پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید منظر عام پر آگئے، پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے اور انہیں عدالت سے ضمانت بھی مل گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فیصل جاوید کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور فیصل جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، سب پر مشکل وقت گزرا ہے، دعا ہے سب مظلوم اپنےگھروں میں واپس آجائیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا سب کو انتظار ہے اور جلد وہ قوم کے درمیان ہوں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *