کیا آپ پیٹرولیم جیلی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کیا آپ پیٹرولیم جیلی کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

سردیوں میں پیٹرولیم جیلی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے. زیادہ تر لوگ ایڑیاں پھٹنے پر اس کو لازمی استعمال کرتے ہیں. البتہ اس چکنائی سے بھرپور کریم کو اور بھی کئی فائدوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے. کیسے؟ آئیے بتاتے ہیں

تھوڑے سے سرسوں کا تیل لیں 

اگر لائٹ جائے اور موم بتی نہ ہو تو پریشان نہ ہوں. کسی بھی مٹی کے پیالے میں تھوڑا سرسوں کا تیل ڈالیں اور روئی پر پیٹرولیم جیلی ڈال کر پیالے میں رکھ دیں اور روئی جلا دیں. دیر تک جلتی رہے گی اور روشنی دے گی.

دو منہے بالوں پر لگائیں

جن خواتین کے بال دہ منہ کے ہورہے ہوں انھیں چاہیے کہ تھوڑی سی جیلی لے کر بالوں کے سروں پر لگا دیں. ایسا کرنے سے بال دو منہے ہو کر نہیں ٹوٹیں گے اور تیزی سے بڑھنے لگیں گے.

بیگ کی زپ ٹھیک کریں

بیگ کی زپ پھنسنے لگے تو پیٹرولیم جیلی لے کر اسے زپ پر اچھی طرح ملیں اور دوبارہ زپ بند کرنے کی کوشش کریں. آسانی سے بند ہوجائے گی.

میک اپ صاف کریں

میک اپ صاف کرنے کے لیے بھی پیٹرولیم جیلی استعمال کی جاسکتی ہے. چہرے پر پیٹرولیم جیلی کا اچھی طرح مساج کریں اور ٹشو سے چہرہ پونچھ ڈالیں.

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *