بلوچستان کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ 3 بڑے نام سامنے آگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلوچستان کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ 3 بڑے نام سامنے آگئے

پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو اورسابق صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے تین ناموں پر غور کیا جن میں صادق عمرانی، ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کوشراکت اقتدار میں اسپیکر اور سینیئر وزیر دیا جائے گا اور دونوں پارٹیوں کو ایک جتنی صوبائی وزارتیں دی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کیلئے نام کا اعلان اگلے 36 گھنٹوں تک کر دیا جائے گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *