طلاق کیلئے عدالت آئی خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل اپنی بھی جان لے لی 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
طلاق کیلئے عدالت آئی خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل اپنی بھی جان لے لی 

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں  شوہر نے طلاق کے مقدمے کی سماعت کے لیے آئی خاتون کو احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور پھر اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے جنوبی شہر مونٹ پیلیئر کی ایک عدالت میں پیش آیا،آدمی کی عمر 72سال اور اس کی سابق اہلیہ کی عمر 66سال بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ عدالت کے باہر بنچ پر بیٹھی اپنے مقدمے کی سماعت شروع ہونے کا انتظار کر رہی تھی، جب اس کا   شوہر اس کے پاس آیا اور پستول نکال کر اس کے سر میں گولی مار دی۔ اس کے فوراً بعد آدمی نے پستول کا رخ اپنی طرف کیا اور اپنے بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *