دوران پرواز ہی ایک جوڑارنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دوران پرواز ہی ایک جوڑارنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز میں ایک جوڑا ٹوائلٹ میں رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جوڑے کی ٹوائلٹ سے آتی آوازیں سن کر ایک مسافر نے عملے کے لوگوں کو بتایا جنہوں نے آ کر اندر موجود جوڑے سے دروازہ کھلوایا۔
اس دوران کئی لوگ اپنے موبائل فونز سے ویڈیو بنا رہے تھے، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔ان ویڈیوز میں لڑکے لڑکی کو شرم کے ساتھ لال ہوتے چہروں کے ساتھ ٹوائلٹ سے باہر نکلتے اور لوگوں سے نظریں چرا کر اپنی سیٹوں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فضائی کمپنی کی طرف سے اس جوڑے کے خلاف بعد ازاں کیا کارروائی کی گئی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *