بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسپیکر جان محمد جمالی نئے ارکان سے حلف لیں گے جس کے بعد اجلاس کے سیشن میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اور سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس ہو چکے ہیں جن میں نومنتخب اراکین کی جانب سے حلف اٹھا لیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ اسپیکر سمبلی جان جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *