پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے۔

شیر افضل مروت نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔

شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے، پارٹی آفس چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہ ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے۔

اب پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی۔

شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل کو 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *