فخر زمان نے شاہین آفریدی کو بے خوف کپتان قرار دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فخر زمان نے شاہین آفریدی کو بے خوف کپتان قرار دے دیا


فخر زمان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں فائٹنگ اسپرٹ ہے، انہوں نے پی ایس ایل کا ٹیم کو ٹائٹل جتوا کر مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کر دیا۔

فخر زمان نے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کے ہر میچ کے ساتھ قیادت میں بہتری نظر آئی، وہ تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بہترین قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے چیف سلیکٹر متحرک

اوپنر بلے باز نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لئے بہترین پرفارم کیا، کپتان میں یہی بے خوفی ہونی چاہیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ انہیں جو ٹیم ملے اس میں فٹنس کے مسائل نہ ہوں، نسیم شاہ کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ میں مشکل ہوئی تھی۔

دورہ نیوزی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیلی لی فارم اچھی ہو تو اب کنڈیشنز سے زیادہ فرق نہیں پڑتا،ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *