پاکستان کو مستحکم کرنے کے چیلنج میں مریم نواز اپنا بنیادی کردارادا کریں گی: رانا ثناء اللہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان کو مستحکم کرنے کے چیلنج میں مریم نواز اپنا بنیادی کردارادا کریں گی: رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روایات کو آگے بڑھائیں گی۔ پاکستان کو مستحکم کرنے کا چیلنج مسلم لیگ ن کی قیادت کو درپیش ہے، مریم نواز اس چیلنج میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گی۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی روایت قائم کی جارہی ہے، اس تاریخی لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے، وزارت اعلیٰ خدمت کا منصب ہے، شہبازشریف نے بطور خادم اعلیٰ مثال قائم کی اب نوازشریف کی روایات کو مریم نواز آگے بڑھائیں گی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز میرٹ پر کام کریں گی، بیوروکریسی سمیت تمام طبقات مریم نواز سے تعاون کریں گے، بیورو کریسی کے تعاون نہ کرنے کی کوئی مثال نہیں، مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست ، بدتمیزی اور بدتہذہبی کا سلسلہ چار،پانچ سال سےجاری ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام لائے گا، معاشی استحکام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کا چیلنج مسلم لیگ ن کی قیادت کو درپیش ہے، مریم نواز اس چیلنج میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گی، پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں اسلم اقبال کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق نئی حکومت فیصلہ کرے گی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *