190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فردجرم عائد کردی۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی گئی جب کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے فرد جرمانہ عائد کرنے کی مخالفت کی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے۔

سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے دونوں ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے 58 گواہان میں سے 5 گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *