فیصل واوڈا کا مریم نواز سے متعلق بیان پر ن لیگ کا ردعمل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فیصل واوڈا کا مریم نواز سے متعلق بیان پر ن لیگ کا ردعمل

سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بزدار ٹو قرار دے دیا جس پر مسلم لیگ (ن) نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مریم نواز کی ایک ویڈیو گذشتہ روز وائرل ہوئی تھی جس میں بظاہر وہ عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹکتے دکھائی دیتی ہیں۔

فیصل واوڈا نے اس وائرل وڈیو پر کے حوالے سے کہا کہ ’بزدار ٹو‘ کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 ، پٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بزدار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہے۔ ڈبے کھول دیے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہو سکیں گی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ ہے عوام کو آئی لو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ ۔

فیصل واوڈا کے اس بیان کے جواب میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیصل ووڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے، واوڈا خود 98 ووٹ تک لینے کا اہل نہیں، جو خود کونسلر نہیں بن سکتا، اسے تنقید کا حق نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ واوڈا جیسے لوگ ماضی بن چکے ہیں، اسی لئے ڈپریشن میں بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *