نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی ٹرک سے ہزاروں گولیاں لوٹ کر فرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی ٹرک سے ہزاروں گولیاں لوٹ کر فرار



نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی ٹرک سے ہزاروں گولیاں لوٹ کر فرار

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک سمارٹ ڈکیتی کا شکار ہوئی جس میں امریکی ساختہ M-16 رائفل کی 20ہزار سے زائد گولیاں چوری کرلی گئیں۔ ان گولیوں کی مجموعی طور پر قیمت اوسطا 60ہزار ڈالر سے زائدبتائی جاتی ہے۔یہ سامان ڈبوں میں پیک کرکے ایک ٹرک پر لادا گیا تھا جسے صحرائے نقب میں واقع “تسلیم” فوجی اڈے پر لے جایا گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ٹرک اڈے سے 4کلو میٹر دور ایک ٹریفکل سگنل پر رکا جہاں چوروں کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی۔

عوامی نگرانی کے کیمروں اور عام طور پر فوجی نقل و حمل کی حفاظت کرنے والے انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باوجود چور تسلیم اڈے کے آس پاس سے آسانی سے چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ اسرائیلی فوج اسے زمینی افواج کی تربیت کا سب سے بڑا اڈہ قرار دیتی ہے۔

جنوبی اسرائیل میں فوج کے کمانڈر امیر کوہن نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے جو دوسرے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کی کارروائی کا پتا چلائے گا۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نئی بات نہیں بلکہ پہلے بھی ہوچکی ہیں۔گزشتہ برس تسلیم فوجی اڈے سے بندوق کی 26 ہزار گولیوں کی چوری کا اس وقت پتا چلا دو فوجیوں کو اس واردات کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *