ہندوستان کی سکھوں کیخلاف عالمی مہم کے شواہد منظر عام پر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ہندوستان کی سکھوں کیخلاف عالمی مہم کے شواہد منظر عام پر



ہندوستان کی سکھوں کیخلاف عالمی مہم کے شواہد منظر عام پر

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کی سکھوں کے خلاف عالمی مہم کے شواہد منظر عام پر آگئے، انٹرسیپٹ کی رپورٹ نے سکھوں کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرسیپٹ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپریل 2023 میں جاری کردہ میمو پیش کر دیا۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے میمو نارتھ امریکا میں قائم بھارتی قونصل خانوں کو لکھے گئے جن میں سکھ رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کی ہدایات دی گئیں۔

کلاسیفائیڈ ہندوستانی دستاویزات پر بھارتی سیکریٹری خارجہ ونے کوترا کے دستخط موجود ہیں جو کہ فرانزک رپورٹ سے بھی ثابت ہو چکے ہیں۔

اپریل 2023 میں میمو بھارتی قونصل خانوں کو بھیجے گئے جس کے دو ماہ بعد جون میں ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا۔ جون 2023 میں ہی سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو امریکا میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *