بھارت  نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر  سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارت  نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر  سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

رانچی:بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 192 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت نے چوتھے دن دوسری نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے 40 رنز سے شروع کی اور 5 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
کپتان روہت شرما نے 55 اور شُبمن گل نے 52 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے شعیب بشیر نے 3 جبکہ جو روٹ اور ٹام ہارٹلے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں جو روٹ کے ناقابل شکست 122 کی بدولت 353 رنز بنائے تھے، جبکہ دوسری اننگز میں زیک کرولی کے علاوہ اس کا کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا تھا اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
بھارت نے پہلی اننگز میں دھروو جوریل کے 90 اور یاشسوی جیسوال کے 73 رنز کے باعث 307 رنز سکور کیے تھے۔بھارت کے دھروو جوریل عمدہ بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *