پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا، بیل آوٹ پیکج کے دوران سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھنے کی درخواست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا، بیل آوٹ پیکج کے دوران سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھنے کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ دیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پی ٹی آئی نے خط میں آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کے وقت پاکستان کےسیاسی استحکام کو مدنظررکھنے کی درخواست کی ہے۔

خبرایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کے دو اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےعالمی مالیاتی ادارے کو خط بھیج دیا ہے اور خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خط کی مزید تفصیلات عوامی سطح پر بتائی جائیں گی۔

خبر ایجنسی نے بتایاکہ آئی ایم ایف نےخط کے حوالے سے بھیجی گئی ای میل کا جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی تھی اور اڈیالا جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا چلا جائے گا۔

اس معاملے کی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے شدید مذمت کی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *