زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کب شروع ہوگا؟ ماہرین نے بتادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کب شروع ہوگا؟ ماہرین نے بتادیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلمانوں کو ہر سال رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی ماہرین کی جانب سے پیشگوئیاں کردی جاتی ہیں کہ کون سے ملک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 فروری 2024 کو شعبان کا مہینہ شروع کرنے کے بعد کئی اسلامی ممالک 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تیاری کریں گے۔ماہرین فلکیات کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اس دن یعنی 10 مارچ کو مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا، اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند دکھائی دینے کی امید ہے۔
کئی ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *