تعلیمی اداروں میں 5 دن کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
تعلیمی اداروں میں 5 دن کیلئے چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

ایبٹ آباد کی سیاحتی مقام گلیات میں شدید برفباری کے بعد تعلیمی ادارے 5 دن کیلئے بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی سیاحتی مقام گلیات میں شدید برفباری کے بعد موسمی حالات کے پیش نظر اسکول کو 5 دن کے لیے بند کردیا گیا۔ ڈی ای او کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلیات میں تعلیمی ادارے اب بدھ کو کھلیں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیش تر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، خیبر، مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *