سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پرانتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی 6 نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے 3 ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے۔ وفاق کی نشست پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آر او ہوں گے۔
بلوچستان اور سندھ کی نشستوں کےلیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنرز آر او ہوں گے۔

سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر چھ نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *