پی ایس ایل 9: احمد شہزاد کو کسی فرنچائز نے ٹیم کا حصہ نہ بنایا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل 9: احمد شہزاد کو کسی فرنچائز نے ٹیم کا حصہ نہ بنایا


قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر احمد شہزاد Ahmed Shehzad کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کسی بھی ٹیم نے نہیں سیلکیٹ کیا ہے۔

32 سالہ احمد شہزاد نے نیشنل ٹی 20 کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد کرکٹ پنڈٹ کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وہ اس پی ایس ایل میں ضرور کسی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں احمد شہزاد نے لاہور نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچز میں 43 کی اوسط 344 رنز بنائے جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 133.33 رہا۔

احمد شہزاد اس سے پہلے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

ان کے علاوہ عمر اکمل، عامر یامین اور ارشد اقبال بھی کسی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *