پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔
آسٹریلیا نے 14 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے62 رنز بنالیے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اس سے قبل عامر جمال اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔
بابر اعظم کو پچاسواں ٹیسٹ کھیلنے پر کپتان نےکیپ اور یادگاری شیلڈ دی۔
پاکستانی اسکواڈ:
قومی ٹیم نے چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم:
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت کے نعروں والے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملی، آسٹریلوی کرکٹر نے بازو پر کالی پٹی باندھ لی۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز بینو قادر ٹرافی کیلئے کھیلی جارہی ہے۔









