ماں نے بیٹے کو پسند کی شادی سے روکنے کیلئے غنڈے بلالیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ماں نے بیٹے کو پسند کی شادی سے روکنے کیلئے غنڈے بلالیے

میکسیکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک خاتون نے اپنے بیٹے کو پسند شادی سے روکنے کیلئے تین بدمعاشوں کو رقم دیکر دلہن کے شادی کے جوڑے پر سرخ پینٹ پھینکوادیا تاکہ شادی نہ ہوسکے۔

میکسیکو سٹی سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق واقعہ 17 فروری کو میکسیکو کے سنورا صوبے کے سیوڈاڈ اوبریجون نامی قصبے میں پیش آیا۔دلہن کے عروسی جوڑے پر سرخ رنگ پھینکے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق دلہن پر رنگ اس وقت پھینکا گیا جب یہ جوڑا چرچ پر موجود تھا اس دوران تین بدمعاش آئے اور انہوں نے رنگ پھینک کر اس کی ویڈیو بنائی۔

بتایا جاتا ہے کہ دولہا کے خاندان بالخصوص اسکی والدہ نے شادی رکوانے کے لیے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا جس میں جعلی دل کا دورہ بھی شامل تھا، جس کے تحت وہ اسپتال پہنچ گئی اور بیٹے کو جذبانی طور پر بلیک میل کیا کہ اسکی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *