چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی چیلنج کی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگراں وزیرِاعظم میں فرق ہے۔

وکیل کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیرِ اعظم کے پاس ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔ بعد ازاں آرڈر لکھواتے وقت درخواست گزار کے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اور کہا کہ آرڈر لکھوانے کے دوران بول رہے ہیں تو میں نہیں لکھواتا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *