بچوں کی ویکسین ختم ،غزہ کی وزارت صحت نے تباہ کن اثرات سے خبردار کردیا
غزہ (اے ایف پی) غزہ کی وزارت صحت نے صحت کےحوالے سے تباہ کن اثرات سے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ اس کے پاس بچوں کی ویکسین کی سپلائی ختم ہوچکی ہے۔ یہ اعلان غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے 2ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد سامنے آیا ہے، جب بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے پرہجوم فلسطینی علاقے میں سنگین حالات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
تاہم وزارت نے یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی ویکسین ختم ہو گئی ہے، اور اس کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔









