45 سیکنڈ میں 520 میٹر بھارت میں پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
45 سیکنڈ میں 520 میٹر بھارت میں پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 45 سیکنڈز میں 520 میٹر تک کا سفر طے کرنے والی بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو کا افتتاح کر دیا۔
رو زنامہ جنگ کے مطابق بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بتایاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکتہ میں ہندوستان کی پہلی زیر آب میٹرو روٹ کا افتتاح کیا ہے۔بھارتی میڈیا اس زیرِ آب میٹرو روٹ کو تاریخی پراجیکٹ قرار دے رہا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کے سفر کو آسان بنائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میٹرو روٹ دریائے ہوگلی کے نیچے 16.6 کلومیٹر کے احاطے پر بنایا گیا ہے۔
پانی کے اندر میٹرو سروس کولکتہ میٹرو کے ایسٹ ویسٹ کوریڈور کے ہاوڑہ میدان ایسپلانیڈ سیکشن کا حصہ ہے جو دریائے ہوگلی کے نیچے 4.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔افتتاح کے دوران وزیر اعظم مودی نے کئی سکولوں کے طلبہ کے ساتھ زیر آب میٹرو کی پہلی سواری بھی کی۔
مودی سرکار نے آج زیرِ آب میٹرو کے افتتاح کے موقع پر 15,400 کروڑ روپے کے متعدد کنیکٹیویٹی پراجیکٹس (زمینی رابطے کے منصوبوں) کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *