آسٹریلیا میں کرسمس کے لیے تیار کیے گئے ’’ہزاروں ڈونٹس‘‘ چوری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آسٹریلیا میں کرسمس کے لیے تیار کیے گئے ’’ہزاروں ڈونٹس‘‘ چوری



آسٹریلیا میں کرسمس کے لیے تیار کیے گئے ’’ہزاروں ڈونٹس‘‘ چوری

  (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں کرسمس کیلئے تیار کیے گئے ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین چوری ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 ہزار کرسپی کریمی ڈونٹس سے لدی ہوئی وین سڈنی کے مضافاتی علاقے میں ایک پٹرول سٹیشن سے لاپتہ ہوئی تھی۔ پولیس کو گاڑی ایک ہفتہ بعد ایک پارک سے مل گئی تاہم وین میں موجود ہزاروں ڈونٹس خراب ہوچکے تھے۔ پولیس نے جمعرات کو 28 سالہ خاتون کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔  سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو پیٹرول سٹیشن پر لیٹا ہوا دیکھا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا وہ جانتی تھی کہ وین میں کرسمس کیلئے تیار کردہ 10,000 مزیدار کلاسک ڈونٹس موجود ہیں۔آسٹریلوی نشریاتی ادارے کے مطابق خاتون کی ضمانت مسترد کردی گئی ہے اوراس پر گاڑی چوری و بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ڈونٹس بنانے والی کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ وہ نئے ڈونٹس تیارکر رہے ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *