‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق’

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق’

لاہور: آئندہ سال 2024 میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نیو یارک میں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیو یارک سے 25 کلو میٹر دور لانگ آئی لینڈ میں موجود ایزن ہاور اسٹیڈیم میں کرانے پر اتفاق آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا۔

برطانوی اخبار کے مطابق آج دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔  رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میزبان ہوں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *