ولیج کونسل کے اجلاس میں کونسلر نے دستی بم پھینک دیئے درجنوں زخمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ولیج کونسل کے اجلاس میں کونسلر نے دستی بم پھینک دیئے درجنوں زخمی

ولیج کونسل کے اجلاس میں کونسلر نے دستی بم پھینک دیئے، درجنوں زخمی

کیف (ویب ڈیسک) ہنگری کی سرحد کے قریب یوکرین کے مغربی علاقے میں واقع قصبے کی کونسل کی میٹنگ میں کونسلر نے دستی بم پھینک کر 26 افراد کو زخمی کردیا۔کونسل کی میٹنگ کی کارروائی فیس بک پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی جہاں اگلے سال کے بجٹ اور اس سال کی مالی صورتحال پرگرما گرم بحث کی جا رہی تھی۔

“جیو نیوز “کے مطابق اجلاس کے دوران کونسل کے سربراہ کو بونس دینے کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری تھا کہ کونسلر نے اچانک  دستی بموں سے حملہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارروائی جب 90 منٹ پرپہنچی تھی تو ایک کونسلر بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے چیختا چلاتا ہوا اجلاس سے باہر نکلا اور ایک ساتھی کو بھی باہر لے گیا، چند منٹ بعد وہ واپس آیا اور اس نے ایک ایک کرکے دستی بم پھینکنا شروع کردیئے۔

پولیس کے مطابق کونسل پر دستی بموں سے حملے کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 افراد کی حالت نازک ہے جن میں خود حملہ آور بھی شامل ہے۔یوکرینی پولیس کی جانب سے حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *