عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

خیبرپختونخوا سے ہی اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے جبکہ خواتین کی نشستوں پرعائشہ بانو اور روبینہ ناز پی ٹی آئی امیدوارہوں گی۔

پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پرامیدوار ہوں گے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی جبکہ خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *