لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

 لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بینکاک سے لندن جانے والی پرواز کے دوران مسافر نے خود کو مارنے کی کوشش کی جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ جہاز کے باتھ روم میں خودکشی کی کوشش میں زخمی ہونے والے مسافر کی جان طیارے میں موجود ایک ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کرکے بچائی۔طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم مسافر کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی خودکشی کرنے کی وجہ کے بارے میں کچھ بتایا گیا۔ایوا ایئر لائن کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی واقعے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب دیا۔
دوسری جانب ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *