سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے اضافہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 32 ہزار 400  روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3943 روپے اضافے سے 1 لاکھ 99 ہزار 245 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 2225 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک دن پہلے 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *