بلوچستان میں پھر زلزلے کے جھٹکے شہری دہشت میں مبتلا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلوچستان میں پھر زلزلے کے جھٹکے شہری دہشت میں مبتلا

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے شہر خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہری دہشت میں مبتلا ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 43 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 72 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جن میں  کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبندین سمیت علاقے شامل تھے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *