وفاقی کابینہ کے لیے وزارتوں کا اعلان کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وفاقی کابینہ کے لیے وزارتوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حلف ہٹانےو الے وزراء کے لیے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا۔

اعلان کے مطابق خواجہ آصف کے پاس دفاع ,ایوی ایشن اور دفاعی پیداوار کی وزارتیں ہوں گی، اسحاق ڈار ملک کے وزیر خارجہ ہوں گے، احسن اقبال کے منصوبہ بندی اور ترقی کا قلمدان ہوگا، علیم خان وزیر نجکاری ، جام کمال وزیر تجارت ہوں گے. اویس احمد خان لغاری کے پاس ریلوے کا قلمدان ہوگا۔عطا تارڑ اطلاعات و نشریات کی وزارت سنبھالیں گے۔ رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ہوں گے۔ قیصر احمد شیخ میری ٹائمز افیئرز کی وزارت تفویض کی گئی ہے اور محمد اورنگزیب کو خزانہ اور ریونیو کا چارج دیا گیا۔ اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان احمد چیمہ کے پاس ہوگا، محسن نقوی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات ہوں گے۔ اعظم نذیر تارڑ کو قانون اور مذہبی امور کا قلمدان دیا گیا ۔خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالونی اور تعلیم کی وزارتیں،ریاض پیرزادہ کو وزارت ہاؤسنگ جبکہ چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت دی گئی ہے۔پیٹرولیم کی وزارت مصدیق ملک کو دی گئی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *