عمران خان اور بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری، 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری، 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیشی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں میں سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے پروڈکشن آرڈر کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کا حکم دیا تھا، تاہم جیل حکام کی جانب سے آج بھی بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی گئی۔ گزشتہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *