سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی اپیل کورٹ سے ریلیف مل گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی اپیل کورٹ سے ریلیف مل گیا

نیویارک( آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی اپیل کورٹ سے ریلیف مل گیا،عدالت نے ٹرمپ اور ان کے کاروبار کے خلاف نصف ارب ڈالر کے سول کیس کا نفاذ روکنے کا حکم دیدیا،ٹرمپ کو سول کیس کا نفاذ روکنے کیلئے 175 ملین ڈالر کا بانڈ جمع کرنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک کے اٹارنی جنرل نے رواں ہفتے سابق امریکی صدر کے کچھ اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا تھا،ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ کو رقم دینے پر کرمنل کیس چل رہا ہے،5 رکنی بنچ نے ٹرمپ کو 10 دن میں بانڈ جمع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہاکہ سول کیس کا نفاذ مکمل ختم نہیں، عارضی طور پر ملتوی کر رہے ہیں،سابق صدر کا کہناتھا کہ بہت جلد رقم یا بانڈ جمع کرائیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *