خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلے آئی ٹی پارک کا آغاز کردیا گیا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے ایک اور احسن اقدام جس کے ذریعے اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری دے دی گئی۔
اسلام آباد میں پہلے آئی ٹی پارک کا قیام سیکٹر جی ٹین میں 3.3ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا جس سے وفاقی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظر بدل جائے گا۔
یہ اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ کے لیے ایک نمایاں سنگ میل ہے، جو جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرے گا۔
یہ آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ جس کے تحت تقریباً چھ ہزار فری لانسرزکو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا اور ای سروسز کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
اس پراجیکٹ کا مقصد ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں آئی ٹی انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کی حوصلہ افزائی کی ہو۔
آئی ٹی پارک منصوبے کی کامیابی کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔